9

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا ہے ۔
حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلئے الگ الگ فیس مقرر کی گئی ہیں۔ای پاسپورٹ (36 صفحات) 5 سال کیلئے نا رمل فیس 3ہزار روپے اور ارجنٹ 15 ہزار روپے ہو گی۔ 75 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کیلئے فیس 15 ہزار 500 روپے ، ارجنٹ کیلئے 27 ہزار روپے 10 سال کیلئے ہو گی۔
36 صفحات کے ای پاسپورٹ کیلئے 13ہزار 500 ر وپے، ارجنٹ 24 ہزار 750 روپے، 75 صفحات کے نارمل ای پاسپورٹ کیلئے 16 ہزار 500 روپے ، ارجنٹ کیلئے 27 ہزار روپے اور 10 سال کیلئے نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ کیلئے فیس 40 ہزار 500 روپے ہو گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں