کراچی(ڈیلی دومیل نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہیں جب کہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 083ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 30ہزار 662روپے کی سطح پر مستحکم رہیں، دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 69ہزار 223روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔