کراچی (ڈیلی دومیل نیوز)عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے اور مقامی سطح پر قیمت فی تو لہ قیمت 4لاکھ 31 ہزار 562روپےکی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق بدھ کو فی تولہ قیمت میں 7900روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں6773 روپے اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے بعد اس کی قیمت تین لاکھ 69 ہزار 994 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری طرف عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں79 ڈالر اضافہ دیکھاگیا جس کے بعد مجموعی قیمت4092 ڈالر ہوگئی۔
یادرہے کہ گزشتہ روزفی تولہ سونے کی قیمت بھی 7 ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 23 ہزار 662روپے کی سطح پر آگئی تھی۔
54