مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز) محکمہ شاہرات کی جانب سے معائدہ پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،اگر لوہار گلی سلائیڈ کا حل ایک ہفتے تک نا کیا گیا تودفاعی مظفرآباد ابیٹ آباد سڑک لوہار گلی کے مقام سے مکمل بند کر دینگے۔تسلیم احمد عباسی ممبر ضلع کونسل پترینڈ گوجرہ،
جیسے ساڑھی بدلی جاتی ہے،ایسے آزاد کشمیر حکومتیں بدلیں لیکن لوہار گلی سلائیڈ کا حل نا ہوا،لوہار گلی سڑک کو NHA کے حوالے کیا جائے،سردار تسلیم،
عوام علاقہ لوہار گلی پترینڈ برارکوٹ کا لوہار گلی سلائیڈ پر علامتی احتجاج،حکومت وقت،محکمہ شاہرات کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم،ہفتے بعد ابیٹ روڈ کو لوہار گلی کے مقام سے مکمل بند کر دینگے،پھر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی،یونین کونسل گوجرہ پترینڈ کے ممبر ضلع کونسل،تسلیم احمد عباسی،سردار تسلیم و دیگر معززین علاقہ نے لوہار گلی سلائیڈ کے مقام پر علامتی احتجاج کیا،احتجاج میں لوہار گلی سے لیکر برارکوٹ تک کے معززین علاقہ نے شرکت کی،میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممبر ضلع کونسل تسلیم عباسی،سردار تسلیم،ذیشان عباسی و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سال قبل لوہار گلی کے مقام سے سڑک بند کر کے احتجاج کیا تھا،جس کے بعد محکمہ شاہرات،اور ضلعی انتظامیہ نے ہم سے مذاکرات کیے تھے،کہ ہم اس سڑک کا معاملہ فوری حل کرینگے،اور یہاں فوری طور پر ایک پانی کا ٹینکر بھی مہیا کرینگے جو پانی کا روزانہ چھڑکاؤ کرے گا لیکن بدقسمتی سے کسی معائدہ پر عمل نہیں کیا گیا،اس سڑک سے روزمرہ کی بنیاد پر ہزاروں گاڑیاں گذرتی ہیں جن میں بلخصوص ہمارے علاقے کی خواتین،سکول جانیوالے بچے شامل ہے ہر روز صبح یہاں سے اٹھنے والی گرد وغبار سے انکی حالت خراب ہوتی ہے،بیماریاں بڑھ رہی،اس سلائیڈ سے کئی قیمتی انسانی جانیں اس سے قبل ضائع ہوچکی ہیں لیکن کیا مجال کسی بھی ارباب اختیار کو ٹس سے مس ہو،ہمارا یہ مطالبہ ہیکہ جیسے کوہالہ روڈ کو NHA کے حوالے کیا گیا ہے ایسے ہی اس لوہار گلی ابیٹ آباد روڈ کو NHA کے حوالے کیا جائے،ہماری وزیراعظم فیصل راٹھور سے بھی یہ اپیل ہیکہ وہ اس لوہار گلی سلائیڈ کے مسئلہ کو فوری حل کریں،یہ دفاعی سڑک اور مظفرآباد کا گیٹ وے ہے،یہاں سے شہر کا نظارہ انتہائی خوبصورت ہے اور اسمبلی کی بننے والی نئی عمارت اسکے بلکل سامنے ہے،لیکن چند میٹر کا فاصلہ کی یہ سلائیڈ اس خوبصورتی پر دھائیوں سے دھبہ بنی ہوئی،اس سلائیڈ کے متاثرین جنکے مکانات اس سلائیڈ کی وجہ سے تباہ ہوئے وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،انہیں معاوضہ جات کی ادائیگی نہیں ہوئی،اور اسکا مکمل ذمہ دار محکمہ شاہرات آزاد کشمیر ہے،لہذا اس سنگین معاملے کو فوری طور پر حل کریں،اور اسکی بہتری کیلئے ٹھوس قدم اٹھائیں،ہم حکومت،محکمہ شاہرات،ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں،اگر ایک ہفتے کے اندر ہمارے معاملات حل نا ہوئے تو ہم لوہار گلی کے مقام سے مرکزی شاہراہ ایبٹ آباد کو بند کر دینگے،اس کے بعد روڈ نہیں کھلے گی جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہونگے،اور پھر تمام تر حالات کی خرابی کی ذمہ داری حکومت وقت،محکمہ شاہرات اور ضلعی انتظامیہ پر ہوگی۔
46