لکی مروت (ڈیلی دومیل نیوز) پولیس موبائل پر موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق موبائل میں سات اہلکار سوار تھے۔ بخمل احمد زئی کے قریب پولیس نے مشکوک حملہ آوروں کا سراغ لگا لیا تھا اور اپنی حکمتِ عملی سے انہیں کچے علاقے کی طرف دھکیل دیا۔ راستے میں حملہ آوروں نے فائرنگ کی، جس کا پولیس نے بھرپور جواب دیا۔ اسی دوران ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر قریبی آبادی کی طرف فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
54
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل