مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز )وفاقی وزیر برائے امورِ آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے وفاقی و آزاد جموں کشمیرحکومت اور جموں کشمیر جوائنٹ عوامی کی ایکشن کمیٹی کے مابین معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔
اجلاس میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، آزاد جموں کشمیر حکومت کے وزراء دیوان علی خان چغتائی، چوہدری قاسم مجید، سیکرٹری امور آزاد جموں کشمیر ظفر حسن، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن شوکت نواز میر و دیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس کے دوران وفاقی حکومت, آزاد جموں کشمیر کی حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان طے شدہ معاہدے کے نکات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔