ڈیلی دومیل نیوز،اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے بیرونِ ملک سے لائے جانے والے نئے، استعمال شدہ موبائل فونز پر عائد ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یہ بریفنگ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو دیتے ہوئے واضح کیا کہ ملک میں درآمد ہونے والے موبائل فونز پر مختلف نوعیت کے ٹیکس الگ الگ شرح کے تحت وصول کیے جاتے ہیں ، جن میں کسٹم ڈیوٹی ، موبائل لیوی ، ریگولیٹری ڈیوٹی ، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس شامل ہیں ۔
ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ موبائل فون کی اصل قیمت کا تعین ویلیوایشن رولنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے ، جس کے تحت ہر ماڈل کی قیمت بین الاقوامی معیار اور سابقہ درآمدی اعداد و شمار کو مدنظر رکھ کر طے کی جاتی ہے ۔