ڈیلی دومیل نیوز،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر عابد شیر علی کو اُمیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ، جہاں شرکاء نے متفقہ طور پر عابد شیر علی کے نام کی منظوری دی ۔
یاد رہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی گزشتہ ماہ اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے ۔ وہ مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے ۔