اسلام آباد (ڈیلی دومیل نیوز) وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمدکے لیے اقدامات تیز کردیے، شوگر سیکٹرکو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق حکام وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی نے بتایا کہ شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی کا مسودہ تیار کیا گیا ہے، جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی-پالیسی کے تحت نئی شوگر ملوں پر عائد پابندی اور شوگرملز لگانے کے لیےصوبائی حکومت کی اجازت کی شرط ختم کرنے کی تجاویز ہیں-شوگر ملز کو خام چینی کی درآمد کی اجازت دینےکی تجویز دی گئی ہے تاہم شوگر ملز کو کرشنگ سیزن میں خام چینی کی درآمد کی اجازت نہیں ہوگی-