78

بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد شاہین ایشیا کپ لے کر اسلام آبادپہنچ گئے

ڈیلی دومیل نیوز،انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہےاور خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔

قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز نے ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا، تاہم پرواز کچھ تاخیر کا شکار ہوگئی اور ایک بجکر 15 منٹ پر لینڈنگ کی۔

ایئرپورٹ کے باہر شائقین کرکٹ کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اور منچلے نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے جبکہ سمیر منہاس کے نعرے بھی لگائے گئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر مملکت بلا اظہر کیانی نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور کھلاڑی ڈبل ڈیکر بس پر روانہ ہوئے جبکہ شائقین کی جانب سے ان کا شاندار استقبال اور حق میں نعرے بازی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں