41

بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد (ڈیلی دومیل نیوز) وفاقی حکومت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں بڑی ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ ان ترامیم کے بعد اب پرسنل بیگج کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بیرون ملک سے صرف رہائشی سکیم اور گفٹ سکیم کے تحت ہی گاڑی درآمد کی جاسکے گی۔ وزارت تجارت نے ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے سبب نئی ترمیم شدہ پالیسی آج ہی نافذ ہو گئی ہے۔

اب امپورٹ کی جانیوالی گاڑی ایک سال تک کسی اور کے نام پر منتقل نہیں کی جاسکے گی۔ قانون مین ترمیم کر کے گاڑیوں کی درآمد کے لیے مقرر مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی درآمد کی مدت700 دن سے بڑھا کر 850 دن کر دی گئی ہے۔ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر کم سے کم سیفٹی اور ماحولیاتی معیارات کا اطلاق لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں