ہٹیاں بالا (ڈیلی دومیل نیوز)قتل،خود کشی،طبعی موت؟ہٹیاں بالا کے ملحقہ علاقہ نین سکھ کے قریبی جنگل(چنیرہ) سے ایک نعش کی باقیات برآمد، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122اور سٹی تھانہ ہٹیاں بالا نے ریکور کر لیں،علاقہ مکینوں نے نعش کے مقامی ہونے کی تصدیق سے انکار کردیا ۔۔
علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،عوامی حلقوں نے باقیات کا ڈی این اے کروانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز، ریسکیو 1122 اور پولیس کو اطلاع ملی کہ نین سکھ کے قریب واقع جنگل میں ایک نعش پڑی ہوئی ہے۔۔
جب پولیس اور ریسکیو 1122کے اہلکار موقعہ پر پہنچے تو وہاں ایک نامعلوم نعش کی باقیات کو ریکور کیا گیا،نعش کی صرف ہڈیاں موجود تھیں باقی جسم مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا۔
نعش کے پاس گلے ہوئے لیڈیز کپڑے،جوتے، پرس پڑا ہوا تھا،اس پر زیادہ تر یہی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ باقیات کسی خاتون کی ہیں پولیس نے باقیات کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔
2