2

مظفرآباد غیر معیاری اشیاء خورونوش پر جرمانے، فروخت پر پابندی عائد

مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نےایم بی فوڈ کمپنی کی پراڈکٹسMix Achari Katori Snacks Imli Pops, Moji Pops, kya taste ha yar Karariyan, Mani pani puri snacks, Ringo Snacks کے نمونہ جات مارکیٹ سے حاصل کرتے ہوئے بغرض تجزیہ لیبارٹری ارسال کئے ۔ لیبارٹری تجزیاتی رپورٹس کی روشنی میں متذکرہ پراڈکٹس غیر معیاری قرار پائیں اسطرح Repeated Offense کی بناء پر MB Foods Company پر مبلغ 05لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا علاوہ ازیں شمیم لیاقت فوڈز اینڈ بیوریجز کمپنی کی پراڈکٹس Baba Garlic Powder, Baba Ginger Powder, Baba Custard Powder بھی تجزیاتی رپورٹ میں غیرتسلی بخش قرار پائیں جس بناء پر شمیم لیاقت فوڈز اینڈ بیوریجز کمپنی پر مبلغ 01 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ہر دو کمپنیز کی متذکرہ بالا پراڈکٹس کی اندرون آزاد کشمیر فروختگی پر پابندی عائد کر دی گئی اور جملہ فوڈ سیفٹی آفیسرز کو ہدایت کی گئی کہ اندرون آزاد کشمیر ہر سیل پوائنٹ سے جملہ پراڈکٹس کی فوری ضبط کی عمل میں لاتے ہوئے پراڈکٹس کو Discard کیا جائے۔
سیکرٹری خوراک /وائس چیئر مین فوڈ اتھارٹی سردار سہیل اعظم کی ہدایات کے مطابق فوڈ اتھارٹی آزاد جموں و کشمیر عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے غیر معیاری / مضر صحت مصنوعات کے خلاف سخت کاروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ معزز عدالت العظمی کے احکامات کے تحت منرل واٹر ، آئل اینڈ گھی سنیکس اور دیگر اشیاء کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے تا کہ عوام کو مضر صحت اشیاء سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں