ڈیلی دومیل نیوز،وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے سینئر صحافی صاحبان پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ریاست میں آزادیٔ صحافت، میڈیا کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے موجودہ حکومت کے تاریخ ساز اقدامات، نیز صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا ۔ملاقات میں سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے سینئر صحافی صاحبان پر مشتمل وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو ریاست کے عوام کی فلاح کے لیے عوام دوست پالیسیوں کے فروغ، آزادیٔ صحافت کے تحفظ اور اس کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے عملی اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ وفد نے موجودہ حکومت کی جانب سے میڈیا کے ادارہ جاتی استحکام اور سازگار و آزاد ماحول کی فراہمی میں مثبت کردار کو سراہتے ہوئے جمہوری روایات کے فروغ اور دیرپا استحکام کے لیے بھی وزیراعظم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔سینئر صحافیوں پر مشتمل وفد میں صدر سینٹرل پریس کلب سہیل مغل، وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار علی، سابق صدر سینٹرل پریس کلب سید آفاق حسین شاہ، سینئر صحافی طارق نقاش، سینیر صحافی جاوید ہاشمی، معاون خصوصی سید عزادار حسین کاظمی اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد اور پیشہ ور صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ حکومت جمہوری اقدار کے فروغ اور انسان دوست معاشرے کی تشکیل کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادیٔ اظہار اور آزادیٔ صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے ، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ، صحافی برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں صحافتی اقدار کے فروغ، ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے کلچر کے استحکام اور میڈیا کے ساتھ مثبت و تعمیری روابط کے قیام کے لیے ٹھوس اور دیرپا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کا مشن جمہوری اقدار کے فروغ کو یقینی بنانا ہے، جس کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔
1
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل