2

جہلم ویلی ریلیف پیکج میں بدانتظامی: انکوائری کا حکم، ڈی ایس پی راشد حبیب مقرر

ڈیلی دومیل نیوز،وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے جہلم ویلی ریلیف پیکج تقسیم میں بدانتظامی کا سخت نوٹس اور انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کو انکوائری کی ہدایت کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہریار سکندر نے جہلم ویلی میں دوران رمضان المبارک سعودی ریلیف پیکج کی تقسیم کے دوران بدانتظامی میں ملوث کرداروں کے تعین کے لئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پٹہکہ راشد حبیب کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا، ڈی آئی جی ریجن مظفرآباد کے دفتر سے جاری حکمنامہ کے مطابق انکوائری آفیسر ڈی ایس پی راشد حبیب ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ ارسال کریں گے، یاد رہے کہ رمضان المبارک کے دوران برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی رفاہی تنظیم کنگ سلمان ریلیف آرگنائزیشن کی جانب سے ریلیف پیکج تقسیم کیا جارہا تھا جس میں ہلڑ بازی و بدانتظامی کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے جس پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے سخت نوٹس لیا تھا، ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر اور ایک شہری نذیر حسین نے بھی تحقیقات کے لئے تحریک کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں