1

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا

کراچی ( ڈیلی دومیل نیوز ) مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ یکم اپریل کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، سسٹم کے زیر اثر کراچی میں یکم اپریل کی رات سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے جبکہ 2 اپریل کو بارش کا امکان زیادہ ہے۔

شہر میں 3 اپریل کو بھی بارش کا امکان رہے گا، اس دوران چند علاقوں میں بارش 50 ملی میٹر یا اس سے زائد بھی ہوسکتی ہے جب کہ اس سسٹم کے زیر اثر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار 50 کلو میٹر یا اس سے زائد ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں