2

رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

کراچی ( ڈیلی دومیل نیوز ) کراچی میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ایم پاکس کی تصدیق ہوئی اور مریض کو سندھ انفیکشیز ڈیزیز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ایم پاکس کے متاثرہ شخص کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، متاثرہ مریض کو دوسرے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متاثرہ شخص بیرون ملک سے سفر کرکے آیا تھا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال مختلف ہسپتالوں میں ایم پاکس کےمتعدد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں