ڈیلی دومیل نیوز،چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر، جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں شرکت کی، جہاں سپریم کورٹ آف پاکستان اور جمہوریہ ترکی کی آئینی عدالت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کی اعلیٰ عدلیہ کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا، قانونی مہارت کا تبادلہ اور جدید عدالتی طریقہ کار کو اپنانا ہے۔تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور ترکی کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس، معزز ججز، مختلف صوبوں کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان، ڈسٹرکٹ جوڈیشری، وکلاء اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مزید برآں، شام کے وقت چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سیمنعقدہ اعشائیہ میں بھی چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے شرکت کی، جہاں معزز مہمانوں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات اور تبادلہ خیال بھی ہوا۔
1
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل