ڈیلی دومیل نیوز،لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔ اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ لکی مروت کے علاقے شہباز خیل اڈہ پر پیش آیا ہے جہاں ڈیوٹی پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس حکام نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ اس بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس وقت اڑا دیا گیا جب پولیس کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔
1