کوئٹہ(ڈیلی دومیل نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بادینی بارڈر ٹرمینل منصوبے کا اشتہار غیر قانونی قرار دے دیا۔
نیوز کے مطابق چیف جسٹس عدالت عالیہ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے 12 مئی 2025 کا اشتہار اور 18 اکتوبر 2025 کا کوریجنڈم منسوخ کر دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری قواعد کے مطابق نئے سرے سے کی جائے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے تقرری کے لیے شفاف سلیکشن کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ قانون جس طریقہ کار کا تعین کرے اسی پر عمل لازم ہے۔