19

آئی سی سی مکی آرتھر کے بیان کا جائزہ لے گا، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان کا جائزہ لے گا۔مکی آرتھر نے پاکستان اور بھارت کے ورلڈ کپ میچ کو بھارتی بورڈ کی باہمی سیریز کی طرح کا قرار دیا تھا۔
ویب سائٹ نے آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کے حوالے سے کہا کہ جو بھی ایونٹ منعقد کرتے ہیں، انہیں ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔آئی سی سی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، یہ صرف ایونٹ کا آغاز ہے، آگے دیکھیے کہ چیزیں کیسی چلتی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم جائزہ لیں گے کہ کیا بہتر کیا جا سکتا ہے، میں مطمئن ہوں کہ یہ ایک غیر معمولی ورلڈکپ ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں