19

کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 30 نومبر کو ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک جمع کرائے جائیں گے،7 سے 9 نومبر تک جانچ پڑتال ہو گی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 11 نومبر تک جمع کرائی جائے گی، ٹریبونل 14 نومبر تک اپیل نمٹائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی 16 نومبر تک واپس لیے جائیں گے، انتخابی نشان 17 نومبر کو الاٹ ہوں گے۔ کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 30 نومبر کو ہو گی جبکہ الیکشن کمیشن 3دسمبر کو حتمی نتائج جاری کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں