16

ایک اور خوشخبری،پاکستان اور روس کے درمیان تیل کی سپلائی کا معاہدہ ہوگیا

روس کے ساتھ طویل مدتی آئل سپلائی کا معاہدہ طے پا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ معاہدہ رشین انرجی فورم کے دوران پاکستانی ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل)اور متعلقہ روسی ادارے کے مابین طے پایا۔
اس طویل مدتی معاہدے کے تحت پاکستان ریفائنری لمیٹڈ روس سے تیل کی پہلی کھیپ رواں سال ہی موصول کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق تیل ریفائن کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے پی آر ایل نے ریفائنری ایکسپنشن اینڈ اپ گریڈ پراجیکٹ (آر ای یو پی)کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس سے اس کی پیداواری صلاحیت 50ہزار بیرل سے 1لاکھ بیرل یومیہ ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ پی آر ایل نے چین کے یونائیٹڈ انرج گروپ (یو ای جی)کے ساتھ بھی ایک معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت یو ای جی پاکستان میں ایم ایس پٹرول کی پیداوار بڑھانے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس وقت کمپنی اڑھائی لاکھ ٹن ایم ایس پٹرول سالانہ پیدا کر رہی ہے، اس نئے معاہدے پر عملدرآمد کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی پیداوار بڑھ کر 15لاکھ ٹن سالانہ ہو جائے گی۔ یو ای جی کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی سالانہ پیداوار بھی 6لاکھ ٹن سے بڑھ کر 20لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں