34

ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ریسکیو 1122 کی زیر صدارت اجلاس منعقد

ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی / ریسکیو 1122مسعود الرحمن کی زیر صدارت محکمانہ امور کی نسبت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر آپریشن SDMA، ڈائریکٹر انتظامیہ SDMA ڈائریکٹر ریسکیو 1122، ڈپٹی ڈائریکٹر انتظامیہ SDMA کے علاوہ ریسکیو 1122 / DDMAS کے ضلعی آفیسران و اہلکاران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریسکیو 1122، سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور DDMAS کے اثاثہ جات، آپریشنل یونٹس، آلات کے کسی بھی ایمر جنسی میں موثر ریسپانس ہونے کا جائزہ لیا گیا۔ جملہ ذمہ داران نے جملہ گاڑیوں و دیگر ایمر جنسی آلات کے حوالہ سے تیاری اور ایمر جنسی ریسپانس کے دوران استعمال کے طریقہ کار اور قابل رفتار درست حالت بارے میں بھی آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل SDMA نے جملہ ملازمین کو ایمر جنسی ریسپانس کے لئے تیار رہنے، گاڑیوں اور دیگر آلات کی درستگی اور موثر استعمال کے لئے ہدایات دیں اور کہا کہ موجودہ دستیاب وسائل کے ساتھ انسانیت کی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ریسکیو 1122 کے جملہ ملازمین کے مسائل مجاز فورم پر اُٹھائیں گے۔ جملہ ذمہ داران انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر آزاد کشمیر کی عوام کو کسی بھی ایمر جنسی میں سہولیات بہم پہنچا ئیں۔ سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ وسول ڈیفنس چوہدی مجیداحمد نے بھی میٹنگ کے اختتام پر شرکت کی اور آفیسران و اہلکاران کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ہم سب نے ملکر ایک سمت کا تعین کرنا ہے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری SDMA نے ڈائریکٹر جنرل SDMA وریسکیو 1122 کے اقدامات کو بھی سراہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں