مظفر آباد (پی آئی ڈی )13ستمبر2024
سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم کی زیر صدارت فوڈ اتھارٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر مظفر آباد ڈویژن سردار عدنان خورشید ، ڈائر یکٹر خوراک عبدالحمید کیانی، ڈپٹی کمشنر مظفر آباد مدثر فاروق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمران عباس نقوی، ڈپٹی سیکرٹری خوراک تنویر گل اور جملہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز /فوڈ سیفٹی آفیسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں روزمرہ کی اشیائے خورونوش بالخصوص پانی، دودھ اور گوشت کی باقاعدگی سے چیکنگ کے بارہ میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز / فوڈ سیفٹی آفیسران نے بریف کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولران فوڈ سیفٹی آفیسران نے بتایا کہ غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کو جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر رجسڑڈ اور غیر معیاری فوڈ آپٹرز کو سیل کیا جاتا ہے اور عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ دودھ اور پانی کے نمونہ جات با قاعدگی کے ساتھ لیبارٹری سے چیک کروانے کے بعد Unsafe اشیاء کو نہ صرف تلف کیا جاتا ہے بلکہ غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کی جاتی ہے ۔ اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے مابین روابط اور مربوط حکمت عملی مرتب کیے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ کمشنر مظفر آباد ڈویژن نے اجلاس میں بتایا کہ یونٹس کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ وہ با قاعدگی کے ساتھ اشیاء خورونوش کی پڑتال کریں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف کارروائی کے ساتھ ان پر پابندی عائد کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر مظفر آباد نے بتایا کہ وہ فوڈ اتھارٹی کے ساتھ انٹری پوائنٹس پر بھی با قاعدگی سے موثر چیکنگ کے عمل کو یقینی بنائیں گی اور آئندہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے فوکل پرسن ہوں گے جو کہ با قاعدگی کے ساتھ چیکنگ کے عمل کی مانیٹرنگ کریں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شفیق عباسی نے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر رجسٹرڈ ، غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مغائر کا روبار کرنے والے تاجران کو دس دن کے اندر اپنے کاروبار دکانیں رجسٹرڈ کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔ کاروبار کی رجسٹریشن فوڈ اتھارٹی آزاد کشمیر سے رجسٹریشن کے بعد ہی اندرون آزاد کشمیر میں اشیاء خوردونوش کا کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی ۔ اسی طرح غیر معیاری اور غیر رجسرڈ آئل، گھی ، پانی ، بیکری کی اشیاء و دیگر اشیاء خوردونوش پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور کوالٹی اور معیار کے بعد ہی آزاد کشمیر میں فروخت کی اجازت ہوگی ۔ بچوں کے کھانے پینے کی اشیاء خورونوش خصوصاً پاپڑ ، سلانٹیز، سنیکس، ٹافی ، جوس ، آئس کریم وغیرہ کی چیکنگ کے لیے انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
32