مظفرآباد(بیورو رپورٹ) پاک فوج کے خلاف فیس بک پرنفرت انگیز مواد پھیلانے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج، سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے گرفتاری نہ ہو سکی ، عوامی حلقوں کا ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ وادی نیلم کے علاقہ کنڈل شاہی کے رہائشی شخص عثمان طارق چغتائی ولد طارق چغتائی نے فیس بک پر پاک فوج اور ملک کے خلاف نفرت انگیز مواد آئے روز اپ لوڈ کر کے نوجوانوں میں پاک فوج کے خلاف آئے روز اشتعال پھیلانے پر سٹی تھانہ پولیس آٹھمقام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سٹی تھانہ پولیس میں4 مارچ کو زیر دفعات 31/TA-APC-489Y/489P-504/505-500/501ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔تااہم سیاسی اثرو رسوخ کی وجہ سے کاروائی نہیں ہو سکی ہے ۔سیاسی وسماجی حلقوں نے ملک دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے انھیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی اقور صحافتی کی آڑ میں آزادکشمیر میں فوج اور ملک دشمن عناصر نوجوانوں میں نفرت پھیلانے کے لئے سرگرم ہیں آزاد کشمیر میں پیکا آرڈی نینس موثر نہ ہونے کی وجہ سے صرف سائبر کرائم کے تحت ہی کاروائی کی جاتی ہے۔ لیکن پاکستان اور فوج مخالف عناصر سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے بچ جاتے ہیں۔
3