چناری(خصوصی رپورٹر) وادی لیپہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق اقبال ایجوکیشن سکول نوکوٹ(وادی لیپہ)کے طالب علم عثمان ولد نزیر سکول جاتے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے زخمی ہو گئے جس کو ایل ٹی ایف ٹی سی لیپہ منتقل کئا گیا،جہاں بچے کو ابتدائی طبعی امداد دی گئی،حادثہ میں طالب علم کی ٹانگ فریکچر ہوئی،دوسرے حادثہ میں وادی لیپہ کے کپہ گلی موڑ میں غلط سمت سے آنے والی سیاحوں کی گاڑی کی ٹکر سے امیدوار اسمبلی حلقہ سات سمیت تین افراد زخمی ہو گئے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی،سابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر نے معاملہ خوش اسلوبی سے رفع دفع کروا دیا جس پر سیاحوں نے ان کا شکریہ ادا کیا
2