آزاد کشمیر میں عید الفطر کے دوران صرف موٹر سائیکل حادثات کے نتیجہ میں 04 سوار جان بحق جبکہ 28 شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر جسمانی طور پر معذور بھی ہو گئے ہیں۔
ہیلمٹ کے استعمال کے حوالہ سے وقتا فوقتا خصوصی کمپینز بھی چلائی حتی کہ ہ محمکہ پولیس آزاد کشمیر نے غریب اور محنت کش موٹر سائیکل سواروں کو سینکڑوں کی تعداد میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کئے اس کے علاوہ پورے آزادکشمیر میں سخت چیکنگ کے ذریعہ ہیلمت استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو چالان اور جرمانے کئے اور موٹر سائیکل ضبط بھی کئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سواروں نے صرف چالان اور جرمانہ سے بچنے کے لئے ہیلمٹ بجائے سر پر لگانے کے موٹر سائیکل کے سپیڈ میٹر ،سیف گارڑ یا اپنے بازو میں سجا دئے جو ہمارا مقصد نہیں ہے۔ ہمارا اولین مقصد اور گول آپ اور آپ کے ساتھ سوار شخص کی قیمتی جان کی حفاظت ہے۔
محمکہ پولیس آزاد کشمیر
1