5

یونیورسٹی آف پونچھ آزاد کشمیر میں بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (BASR) کا اجلاس

ڈیلی دومیل نیوز.راولاکوٹ بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (BASR) کا اجلاس آج یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ (UPR) کے مین کیمپس میں رجسٹرار ڈاکٹر عبدالرؤف خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے متعلقہ ڈینز اور چیئرپرسنز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ریاضی، فزکس، کیمسٹری، زولوجی، اسلامک اسٹڈیز اور ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس کے 19 ایم فل سکالرز اور ایک پی ایچ ڈی سکالر نے اپنے ریسرچ پروپوزلز (Research Proposals) کا دفاع کیا۔ بورڈ ممبران نے ریسرچ پروپوزلز کا بغور جائزہ لیا اور تحقیقی کام کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تعمیری آراء فراہم کیں۔ ڈاکٹر عبدالرؤف خان نے طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں اپنے اپنے شعبوں میں بہترین تحقیق کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں