ڈیلی دومیل نیوز.صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد میڈیا اور معرکہ حق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ہندوستان نے اگر دوبارہ کوئی جارحیت کی اس کا انجام ہندوستان کے لیے بھیانک ہو گا، ہندوستان کی ہر مذموم کوشش کے باوجود پاکستان اس وقت اس خطے میں ایک مضبوط قوت کے ساتھ اس خطے میں موجود ہے، حالیہ دنوں میں جس طرح ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کیا اس حملے کے جواب میں ہماری مسلح افواج، ہماری فضائیہ، ہماری بحری افواج نے اور قوم نے جس طرح ہندوستان کے دانت کھٹے کر دیئے،بلکہ ہندوستان کو امریکہ کے پاوں پکڑنے پر مجبور کر دیا، یہ اللہ پاک کا کرم ہے یہ جذبہ جہاد ہے، جس نے اس خطے کو آزاد کشمیر کو پاکستان کو قائم دائم رکھا، اس وقت ہم سب نے ملکر اللہ پاک کا شکر ادا کرنا ہوگا، پاکستان و آزاد کشمیر کی میڈیا کو مبارک پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر بھارت کا مکرہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے رکھا، جبکہ ہندوستان کا میڈیا پوری دنیا میں رسواء ہوا بلکہ اپنی ہی ہندوستانی عوام سے بھی معافیاں مانگ رہا ہے،. ہندوستان نے اپنی خفت مٹانے کے چکر میں مقبوضہ کشمیر کے نوجوان کو شہید کر رہا ہے،ہندوستان یاد رکھنا ان نوجوانوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، ان ہی نوجوان کا خون کشمیر کی آزادی کی شمع روشن کرے گا. انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن ہندوستان نے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف مقامات پر نہتے اور معصوم شہریوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ دشمن کے اس بزدلانہ حملے میں ہمارے جو سویلین شہید ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتاہوں بھارت پر واضع کردینا چاہتاہوں کہ ایسے بزدلانہ اقدامات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے اور نہ بھارت کی بالادستی کو قبول کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستان کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہماریحوصلے جوان ہیں اور آزاد کشمیر کے عوام اپنے علاقے کی ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنی آزادی کا بھرپور تحفظ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب کی بار دوبارہ جارحیت کرنے کا سوچے گا بھی تو اس کو منہ کی کھانی پڑے گی، پاکستان ایک امن کا نام ہے امن کا خواہاں ہے لیکن جب بھارت یا کسی بھی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسی طرح پوری قوم کے ساتھ ملکر دشمنوں کے دانت کھٹے نہیں بلکہ دنیا کے نقشے سے ختم کریں گے، پوری کشمیری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے کھڑی رہے گی، نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ اپنے نظریات قائم رکھنا ہے، وہ نظریہ الحاق پاکستان ہے اور اپنے وابستگی کو یہی ہماری بقاء کی جنگ ہے، ہندوستان کی تمام. کوشوں کے باوجود ہمارے ایل او سی کے اس پر ہمارے کشمیری بھائیوں، بہنوں کو پاکستان کے مخالف بیان دینے کے لیے کہا لیکن کسی بھی کشمیری نے پاکستان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، نوجوانوں ہندوستان وہ دہشتگرد ملک ہے جس میں نہ مسلمان، نہ سکھ، نہ عیسائی کو کوئی مذہبی آزادی ہے، وہاں پر ہندوتوا کے بغیر ہر کوئی مشکل میں ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو آج تک کشمیری نہیں مانا نہ تسلیم کیا، ہندوستان کو کشمیری قوم کے ساتھ کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ ہندوستان کو کشمیر کی زمینوں کے ساتھ دلچسپی رکھتا، ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے خون کا پیاسا بن چکا ہے جن کو آزاد کروانا ہم سب کی ذمہ داری ہے.
4