ڈیلی دومیل نیوز.نیلم( بیورورپورٹ) ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا گیا، کمانڈر 32برگیڈکیل، ڈپٹی کمشنر نیلم ندیم احمد جنجوعہ، ایس پی نیلم خواجہ صدیق احمد، ڈی ایچ او نیلم ڈاکٹر غلام نبی، ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف، صدر انجمن تاجران کیل چوہدری خانولی سمیت دیگر نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف نے مہمانان کو ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی اور ہسپتال کا معائنہ کروایا، انہوں نے مریضوں سے ملاقاتیں کیں جبکہ نئی عمارت کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر برگیڈ کمانڈر کیل اور ڈپٹی کمشنر نیلم ندیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ ٹی ایچ کیوہسپتال کیل میں بہترین سہولیات کی فراہمی سے مریضوں کی مشکلات ختم ہو گئی ہیں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے لئیے بہترین سہولیات ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے بریگیڈ کمانڈر نے کہا کہ ہم ہسپتال کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ تمام تر ضروریات کو پورا کریں گے تاکہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، ڈپٹی کمشنر نیلم ندیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں اصلاحات لائی جارہی ہیں اور ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے علاوہ ادویات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے اس موقع پر ڈی ایچ او نیلم ڈاکٹر غلام نبی نے کہا کہ نیلم کے اندر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی حاضری، ادیات کی بروقت فراہمی کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیاجارہا ہے بالائی علاقوں میں عوام کوعلاج کی بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل ایک بہترین ہسپتال بن چکا ہے جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں ، ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال ضلع بھر میں واحد ہسپتال ہے جہاں ڈاکٹرز کی تعداد سب سے زیادہ ہے ہم نے دن رات محنت کرکے ہسپتال کے معیار کو بہتر بنایا اس میں ہسپتال کے سٹاف اور 32بریگیڈ کا بھرپور کردار شامل ہے ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر سے بھی مکانیت کا بڑا مسئلہ حل ہوا ہے ہماری کوشش ہے کہ ہسپتال کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ہم محدود وسائل کے باوجود سالانہ لاکھوں افراد کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں ہسپتال پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے ساتھ تعاون کرنے پر فلاحی اداروں کورٹ، ملین سمائلز اور سی ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
1