26

سیکرٹری بہبودآبادی وجاہت رشید بیگ نے اپنا 3 روزہ دورہ نیلم مکمل کر لیا

ڈیلی دومیل نیوز. سیکرٹری بہبود آبادی نے فلاحی مراکز، موبائل سروس یونٹ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں قائم بہبود آبادی کے مرکز تولید صحت کا دورہ کیا۔ دورے کے پہلے روز انہوں نےفلاحی مرکز دوسٹ کا دورہ کیا اور عوام علاقہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، انہوں نےفلاحی مرکز کا ریکارڈ ملاحظہ کیا اور محکمہ کے اہداف حاصل کرنے اور زیادہ سے زیادہ عوام کو سہولیات دینے کی ہدایات بھی دیں۔ سیکرٹری بہبود آبادی نے دورے کے دوسرے رو ضلعی دفتر بہبودآبادی، موبائل سروس یونٹ کا وزٹ کیا۔ ضلعی دفتر کا معائینہ کیا اور ریکارڈ ملاحظہ کیا۔ سیکرٹری بہبودآبادی وجاہت رشید بیگ کو ضلعی آفیسر عارف خان نے محکمانہ بریفنگ بھی دی۔ موبائل سروس یونٹ کے معائینہ کے دوران ادویات بھی چیک کی اور سٹاف کو ہدایات دی کہ زیادہ سے زیادہ کیمپ کیے جائیں تاکہ عوام کو سہولیات مل سکیں۔ ریکارڈ کے درست اندراج کے احکامات بھی دئے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ کیا۔ ڈاکٹراشرف MS نے سیکرٹری صاحب کا استقبال کیا اور ہسپتال کا معائینہ بھی کروایا۔ ہسپتال میں قائم بہبود آبادی کے مرکز تولید صحت کا وزٹ کیا اور ریکارڈ ملاحظہ کیا گیا۔ ایم ایس اور ضلعی آفیسر کی موجودگی میں ملازمین کو ہدایات دیں۔ ہسپتال کے وزٹ کے دوران ڈاکٹر اشفاق احمد میر کوارڈینیٹر بہبودآبادی بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں