30

ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کی ہدایت پر کارروائی

ڈیلی دومیل نیوز.عوامی صحت اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کی خصوصی ہدایت پر آج کورٹ بازار ہٹیاں بالا میں اچانک معائنہ کیا گیا۔

یہ کارروائی محکمہ خوراک، پرائس کنٹرول انسپکٹر، محکمہ صنعت اور پولیس کی مشترکہ نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔

دورانِ معائنہ مختلف دکانوں اور خوانچہ فروشوں کی اشیاء، صفائی کے معیار اور نرخ ناموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات، زائد المیعاد اشیاء کی فروخت اور نرخ ناموں کی عدم موجودگی جیسے خلاف ورزیوں پر متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے کیے گئے اور سخت وارننگ جاری کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور ایسے معائنوں کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں