72

ڈڈیال پولیس کا غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

(ڈیلی دومیل نیوز) ڈڈیال پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک افغان باشندے کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایس او تھانہ ڈڈیال راشد حبیب کے مطابق حکومتی نوٹیفکیشن کی روشنی میں ڈڈیال کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔ ابتدائی کارروائی کے دوران پولیس ٹیم نے اے ایس آئی طائر محمود کی قیادت میں انب فلور مل کے قریب چھاپہ مارا اور ولی اللہ ولد صالح ساکن افغانستان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افغان شہری کے پاس کسی قسم کے سفری دستاویزات، پاسپورٹ، شناختی کارڈ یا رہائش کا اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔ ملزم کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں