ڈیلی دومیل نیوز: چیئرمین آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان نے کہا کہ آمدہ عام انتخابات میں مسلم کانفرنس آزادکشمیر کے 33 حلقوں سمیت مہاجرین مقیم پاکستان کے 12حلقوں سے اپنے اُمیدوار میدان میں اُتارے گی، مسلم کانفرنس عوام کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑے گی، عوام ریاستی جماعت کا ساتھ دے کر اپنے آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا ئیں، سابق اُمیدوار اسمبلی ڈاکٹر عرفان اشرف اورعابد افضل بٹ کی شمولیت سے مسلم کانفرنس مزید مضبوط ہو گی،مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے جانثار خراج تحسین کے مستحق ہیں،ان خیالات کا اظہار چیئرمین آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان نے حلقہ کھائی گلہ سے سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر عرفان اشرف اور اپر نیلم سے عابد افضل بٹ کے اعزاز میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ راولپنڈی و اسلام آباد سرکل کے صدر سردار عامر نور کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے موقع پر گفت گو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس راولپنڈی و اسلام آباد سرکل سردار عاصم عباسی، مرکزی وائس چیئرمین مسلم کانفرنس پبلسٹی ونگ محمد عابد عباسی، سردار فیصل، سردار عبدالغفار خان، عثمان عثمانی و دیگر بھی موجود ہیں۔سردار عثمان علی خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عرفان اشرف اور عابد افضل بٹ باصلاحیت نوجوان ہیں، جو ریاستی جماعت کی صفوں میں شامل ہو ئے ہیں،ان کی شمولیت سے مسلم کانفرنس کو تقویت ملی ہے، پارٹی عہدیداران و کارکنان آمدہ انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام رابطہ مہم کو تیز کریں، ان شاء اللہ مسلم کانفرنس ایک بار ریاستی اُفق پر اُبھر کر سامنے آئے گی۔
39
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل