1

آزاد کشمیر میں توانائی بچت پلان نافذ

ڈیلی دومیل نیوز،حکومتِ آزاد کشمیر نے ریاست بھر میں توانائی کی بچت کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے بازاروں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار محدود کر دیے ہیں۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے نئے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔
بازاروں اور دکانوں کے لیے ہدایات:
ریاست بھر میں تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز ہفتے کے ساتوں دن (بشمول ہفتہ اور اتوار) رات 08:00 بجے لازمی بند کر دیے جائیں گے۔ تاہم، عوامی سہولت کے پیشِ نظر درج ذیل شعبوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا:
فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز اور اسپتال۔
لیبارٹریز اور طبی سامان کے اسٹورز۔
پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز۔
تندور، بیکریز، دودھ اور دہی کی دکانیں۔
ہوٹلز اور شادی ہالز کے اوقات:
نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10:00 بجے بند ہوں گے۔ البتہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے (Takeaway) کی سہولت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ اسی طرح تمام شادی ہالز، بینکویٹس اور شادی کی تقاریب (خواہ وہ گھروں میں ہوں یا فارم ہاؤسز پر) رات 10:00 بجے تک ختم کرنا لازمی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں