مظفرآباد(نامہ نگار)شہر اقتدار کے عوام خاص کر گھریلو خواتین تاجر ہو جاٸیں ہشیار،شہر کے دس گنجان آباد علاوں میں چھ نومبر،نو نومبر اور 13نومبر 2023 تین دن بجلی صبح نو بجے تا شام چار بجے تک بند رہے گی،محکمہ برقیات نے شیڈول جاری کر دیا، نائب محتمم برقیات سب ڈویژن سٹی ٹو مظفرآباد کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اطلاعی شیڈول برائے بندش بجلی کے مطابق سب ڈویژن سٹی ٹو سے متعلقہ جملہ فیڈرز کی بجلی کی سپلائی وجہ مینٹیننس شاخ تراشی ایچ ٹی/ ایل ٹی لائنز شیڈول کے مطابق صبح نو بجے تھا شام چار بجے تک بجلی بند رہے گی، متاثرہ علاقوں میں بیلا نور شاہ، گوجرہ، شہید گلی، برار کوٹ، لوہار گلی، چہلہ بانڈی، چھتر،انور سنڈھ گلی، حسن آباد شامل ہیں۔
41