55

پاکستان بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم شہر اقتدار میں ضلعی انتظامیہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے سے قاصر

مظفرآباد(نامہ نگار)پاکستان بھر میں چاول، آٹا، دالوں اور چینی کی ہول سیل سطح پرقیمتیں کم ہوگئیں مگر شہر اقتدار میں ضلعی انتظامیہ اشیاے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے سے قاصر،ڈپٹی کمشنر پروٹوکول اور فوٹو سیشن میں مگن،گراں فروش عوام کو کند چھری سے ادھیڑنے میں مصروف،ہر تاجر نے اپنےانراخ مقرر کر لیے،انتظامیہ بری طرح ناکام،تفصیلات کے مطابق
ہول سیلر کے مطابق پاکستان میں چاول، آٹا،دالیں 10 سے70 روپے کلوتک سستی ہو گئی ہیں، جس کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 17 روپے سےکم ہو کر 133 روپے ہو گئی۔آٹا 3 روپے فی کلوسستا ہو کر 136 روپے کلو سے کم ہو کر 133 روپے کلو ہو گیا، چاول کرنل باسمتی اورسیلا کی قیمت میں 70 روپے فی کلو کمی ہو گئی، ہول سیل قیمت 250 روپے کلو ہو گئی۔
سفید چنے کی قیمت میں 50 روپے کلوتک کمی ہوئی جس کے بعد فی کلو قیمت 325 روپے ہو گئی، ثابت مسور چالیس روپے سستی ہونے کے بعد 250 روپے کلو ہو گئی۔دال مسور30 روپے سستی ہو کر 270 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی، دال چنا کی قیمت میں 15 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ہول سیل قیمت 200 روپے فی کلو ہو گئی۔
کالے چنے کی قیمت میں 20 روپے کمی کے ساتھ فی کلو قیمت 185 روپے ہو گئی، دال ماش کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 470 روپے ہو گئی۔
ہول سیل مارکیٹ میں دال مونگ 10روپے تک سستی ہو گئی جس کے بعد فی کلو قیمت 240 روپے ہو گئی ہے مگر شہر اقتدار میں کھانے پینے کی اشیا سمیت کسی بھی چیز کی قیمت میں کمی کا نہ ہونا ضلعی انتظامیہ کی مکمل ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،عوامی حلقوں اور سول سوساٸٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کا قبلہ درست کرنے کے لیے کردار ادا کریں تاکہ عوام گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں