38

دارالحکومت مظفرآباد انتظامیہ کی جانب سے چائے قہوے کے انراخ ڈھابہ ہوٹلز و دیگر نے ہوا میں اڑا دیے

مظفرآباد(نامہ نگار) انتظامیہ کی جانب سے چائے قہوے کے انراخ ڈھابہ ہوٹلز و دیگر نے ہوا میں اڑا دیے، فور فیلڈ مسجد کے علاقہ میں قائم مارکیٹ میں چائے کا کپ 80 روپے میں فروخت کیا جانے لگا، تاجروں/دکانداروں کا شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق محمد حسین ریفریشمنٹ سینٹر فور فیلڈ مسجد روڈ پر چائے کا کپ 50 سے 80 روپے میں سرعام فروخت کیا جا رہا ہے جس پر قرب و جوار کے تاجروں نے کہا ہے کہ انتظامیہ نرخ تو جاری کر دیتی ہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں کروا سکتی، محمد حسین ریفریشمنٹ سینٹر والے کا کہنا ہے کہ ہم دودھ اور گیس کے علاوہ بھاری کرائے ادا کرتے ہیں 30 سے 40 روپے میں چائے کا کپ کیسے فروخت کریں جبکہ قرب و جوار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ 30 سے 40 روپے نرخ تو مقرر کر چکی ہے مگر اب اس پر عمل درامد کون کروائے گا ؟اسی طرح شہر کے دیگر گنجان آباد علاقوں میں قائم چھوٹے چھوٹے ہوٹلز اور دیگر ڈھابوں پر بھی چائے 40 سے 80 روپے کا کپ فروخت کی جا رہی ہے، سیول سوسائٹی سمیت قرب و جوار کے تاجروں و دیگر لوگوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ جاری کیے جانے والے نرخ نامے پر پابندی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ قانون کی رٹ کو مذاق بنانے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں