44

دارالحکومت مظفرآباد موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سال ہا سال سے جاری شارٹ سرکٹ کے واقعات میں اضافہ

مظفرآباد(نامہ نگار)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سال ہا سال سے جاری شارٹ سرکٹ کے واقعات کا بھی آغاز ہو گیا،ناقص بجلی کےانتظام اور محکمہ برقیات کی نااہلی غفلت اور انتہاٸی ناقص بجلی کا سامان فروخت کرنے والوں نے انسانی جان و مال سے کھلواڑ شروع کر دیا، امبور مہاجر کیمپ وارڈ نمبر 01 میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے خطرناک آتش زدگی،تقریبا” دس سے پندرہ گھرانے مکمل تباہ، مئیر مظفرآباد سید سکندر نثار گیلانی ہمراہ عملہ موقع پر پہنچ گیے،عوام علاقہ کی اطلاع رات کو 2 بجے امبور مہاجر کیمپ پہنچ کر فاٸر بریگیڈ اور سٹاف نے دیگر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شارٹ سرکٹ کی وجہ سے امبور مہاجر کیمپ میں تقریبا” 15 گھر جل کر خاکستر ہو گیے مگر مٸیر بلدیہ سید سکندر نثار گیلانی نے رات دو بجے فرض شناسی کی مثال قاٸم کرتے ہوۓ اصل معنوں میں فادر آف سٹی ہونے کا کردار ادا کرتے ہوۓ فاٸر برگیڈ کو بروقت موقع پر بلایا اور دیگر گھروں انسانی جانوں کو بچا لیا،سید سکندر نثار گیلانی نے عملہ کے ساتھ مل کر آگ کو بجھایا اور عوام کو حوصلہ دیا،اس موقع پر مہاجر کیمپ کے رہایشیوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد بیرسٹر افتخار گیلانی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک ایسے شخص کو شہر کا نمائندہ منتخب کیا جو ہر مشکل وقت اپنی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہتا ہے نہ دن دیکھتا ہے نہ رات دیکھتا ہے جس کا عملی مظاہرہ آج مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ رہ کر ثابت کیا،انہوں نے اس موقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا جو بڑے عہدوں پر فائز ہیں انہوں نے موقع پر آنے کی زحمت تک بھی گوارہ نہ کی، بلدیہ کے پاس نہ فنڈز ہیں نہ وسائل ہیں لیکن پھر بھی بلدیہ محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے،متاثرین آتشزدگی سمیت دیگر عوام علاقہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے استدعا کی ہے کہ شارٹ سرکٹ سے ہونے والے نقصان کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے،انہوں نے محکمہ برقیات کے ان آفیسران و اہلکاران جو گرم بستروں میں لیٹ کر مراعات یافتہ طبقہ سویا ہوا تھا صبح فل فور انکی انکوائری کی جائے جس حد تک ممکن ہو سکے بلدیہ مظفرآباد کو مضبوط کیا جائے تا کہ کسی بھی مشکل کی گھڑی میں وہ لوگوں کے کام آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں