مظفرآباد(نامہ نگار) دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دارالحکومت کے وسط میں عین سڑک کے اوپر رکشہ میں سوار میاں بیوی سے پرس چھیننے کے علاوہ شدید زوزو کوپ کرتے ہوئے دن دیہاڑے فرار ہو گیے، پولیس موقع پر تماشہ دیکھتی رہی، قرب و جوار کے تاجروں اور دیگر راہگیر بھی میاں بیوی کو نہ بچا سکے، میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دن دیہاڑے ساتھرا موڑ حبیب بینک کے عین سامنے اچانک دو نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے رکشہ سے اترتے ہوئے میاں بیوی کو زود و کوپ کرنے کے بعد ان سے نقدی پرس وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے،اچھنبے کی بات یہ ہے کہ یہ واقعہ ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے چند گز کے فاصلے پر ہوا،موقع پر پولیس ملازمین موجود ہونے کے باوجود کچھ نہ کر سکے اور تماشہ دیکھتے رہے، بےحسی کی انتہا، مصروف ترین سڑک پر راہگیروں سمیت قرب و جوار کے تاجروں نے بھی ان نقاب پوشوں کو روکنے کی کوشش نہ کی، سول سوسائٹی کے اکابرین و دیگر موقع پر جمع ہونے والوں نے واقعے کا پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی مجرمانہ کاروائیوں اور لیاری گینگ طرز پر کی جانے والی کاروائیوں پر فوری طور پر قابو پایا جائے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی اور ضلعی عدالتوں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر آفس سے چند گز کے فاصلے پر اتنی بڑی واردات کا ہو جانا محکمہ پولیس آزاد کشمیر کی کارکردگی پر چھپتا ہوا سوال ہے، سول سوسائٹی کے اکابرین نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے کچھ روز قبل بالا پیر کے مقام پر ایک مشہور تاجر کو بھی چند نقاب پوش افراد نے 25 لاکھ کی خطیر رقم سے محروم کر دیا مگر آج تک اس پر بھی محکمہ پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی کاروائی منظر عام پر نہ لائی جا سکی، انہوں نے متعلقہ اداروں سمیت انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی مجرمانہ کاروائیوں، ڈکیتیوں، چوریوں کے حوالے سے از خود نوٹس لیتے ہوئے ایسے عناصر کی سرکوبی کے لیے کردار ادا کریں۔
102
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل