39

عدالت العظمی کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں تحصیل داران مظفراباد پٹہکہ نصیر آباد و دیگر کی شاندار کارکردگی

مظفرآباد(لیاقت بشیر فاروقی کے قلم سے) عدالت العظمی کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں تحصیل داران مظفراباد پٹہکہ نصیر آباد و دیگر کی شاندار کارکردگی، خالصہ سرکار محفوظ کاہچرائی سے قبرستان/ پبلک پارکس/ ڈی سی گارڈن کے لیے 630 کنال 15 مرلے رقبہ مختص کرتے ہوۓ رپورٹ کلکٹر کو پیش کر دی، عوامی حلقوں میں خوشی اور طمانیت کی لہر دوڑ گئی، تفصیلات کے مطابق شدید عوامی احتجاج/ مطالبات کے بعد اعلی عدلیہ کی جانب سے عوام کے لیے رقبہ قبرستان، پبلک پارس، ڈی سی گارڈن وغیرہ کے لیے ہدایات/احکامات صادر کی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر کلکٹر ضلع مظفرآباد نے تمام تحصیلداران کو متحرک کیا جنہوں نے مختصگی رقبہ قبرستان، پبلک پارکس، ڈی سی گارڈن وغیرہ کے لیے رپورٹ کرتے ہوئے 630 کنال 15 مرلے رقبہ ظاہر کیا، جس کے مطابق قبرستان کے لیے موضع سریاں، نلوچھی، امبور،طارق آباد، چہلہ بانڈی کے علاقوں میں 24 کنال 10 مرلے اراضی مختص کر دی گئی جبکہ عوامی پارکس اور ڈی سی گارڈن کے لیے موضع گوجرہ، رنجاٹہ اور بوتھہ کہ علاقوں میں 65 کنال آٹھ مرلے رقبہ مختص کر دیا گیا، اسی طرح پبلک پارک کے لیے میرا تنولیاں کے مقام پر 175 کنال تین مرلہ رقبہ مختص کیا گیا ہے جبکہ میانی بانڈی، نلوچھی، سریاں، گوجرہ، دومیل، مصطفی آباد کہ علاقوں میں پبلک پارکس کے لیے 606 کنال پانچ مرلے رقبہ مختص کیا گیا ہے، اس طرح ٹوٹل 630 کنال 15 مرلے رقبہ پبلک پارکس اور قبرستان کے لیے مختص کر دیا گیا ہے، جس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کلکٹر ضلع مظفرآباد کو پیش کر دی گئی ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا کلکٹر مظفرآباد اس پر عمل درآمد کروانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا پھر ہمیشہ کی طرح یہ بھی ایک ہوائی اعلان اور لالی پاپ ہی ثابت ہوگا کیونکہ بقول شاعر من اپنا پرانا پاپی تھا برسوں میں نمازی بن نہ سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں