13

سپریم کورٹ بار الیکشن

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے 5 نشستوں پر 17 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔
سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔
صدر کی نشست پر میاں محمد روف عطا اور منیر احمد خان کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر سلمان منصور اور ملک زاہد اسلم کے درمیان مقابلہ ہے۔
اسی طرح سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میں نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پر محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین مقابلے میں ہیں، اسی طرح فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اورنگزیب میر اور چودھری تنویر مدمقابل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں