پاکستان کی جانب سے لبنان او رغزہ کے مظلوم عوام کے لیےکراچی اور اسلام آباد سے امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ۔امدادی سامان کی 17ویں امدادی کھیپ وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کراچی سے روانہ کی گئی،جہاز 17 ٹن امدادی سامان لیکر بیروت پہنچے گا۔
لبنان کے لیے روانہ کی گئی اس امدادی کھیپ میں ادویات، تیار کھانا،چاول، خیمے، گرم کپڑے اور خشک دودھ شامل ہیں ،سامان روانگی تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار،این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان موجود تھے۔
14