9

انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل

انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں مزید ترمیم کا بل ملک کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) میں پیش کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل پیش کیا، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل غور کے لیے کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
بل کے مطابق ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر شکایات میں مطلوبہ شخص کو زیر حراست رکھنے کے معاملے پر مطلوبہ شخص کو 3 ماہ مزید زیر حراست میں رکھا جائے گا، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مطلوبہ شخص کو اب تین ماہ کے بجائے 6 ماہ تک زیر حراست رکھا جاسکے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں