5

بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر علی کو مذاکرات کی اجازت دےدی، علیمہ خان

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے تصدیق کی ہے کہ بانی نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر علی خان کو مذاکرات کی اجازت دی ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر علی خان کو مذاکرات کی اجازت دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کو اپنے مطالبات پر مذاکرات کی اجازت دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ’دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کی اجازت مانگی ہے۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا، ’24 نومبر پاکستان کے لیے اہم دن ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام سے کہا کہ 8 فروری کی طرح 24 نومبر کو بھی نکلیں، بانی نے کہا ہمارا احتجاج پرُامن ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں