15

مستقبل کا رونالڈو


دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں اس لڑکے پر جمی ہوئی ہیں یہ ترکیا کا ابھرتا نوجوان فٹبالر “اردا گولر” ہے۔ جس نے دنیا کے سب سے مشہور ہسپانوی کلب اور چیمپئنز لیگ کے فاتح ٹیم ریال میڈرڈ سے 6 سال کا معاہدہ کیا۔30 ملین یورو کے عوض۔ کل جب میڈرڈ میں یہ معاہدہ ہو رہا تھا تو اردا گولر سے انگریزی میں سوال ہوا۔ مگر اس نے ترک زبان میں جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے انگریزی آتی ہے، لیکن مجھے اپنی زبان میں بات کرنے پر فخر ہے۔ یہ تربیت صدر اردگان نے اپنی قوم کی ہے۔ وہ ہر عالمی فورم پر بھی اپنی مادری زبان میں بات کرتے ہیں۔ یہی زندہ قوموں کی پہچان ہے۔ اردا گولر کو ریال میدرڈ میں مستقبل کا رونالڈو قرار دیا جا رہا ہے۔ کلب میں شمولیت کے بعد اس نے جو ٹیوئٹ کیا، وہ رونالڈو اور میسی کے بعد سب سے زیادہ مقبول ہوا۔ اس تقریب میں گولر کی والدہ بھی اس کے ساتھی بیٹھی ہوئی تھیں۔ گولر نے دیکھا کہ ماں رو رہی ہیں تو اس نے ماں کے چہرے سے آنسو صاف کرکے عقیدت کا بوسہ لیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں