ڈیلی دومیل نیوز.وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیرصدارت محکمہ فیزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کا اجلاس کا منعقد ہوا ، اجلاس میں سیکرٹری پی پی ایچ چوہدری مجید نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کو ریاست بھر میں پینے کے صاف پانی کے ریسورسز کو درپیش مسائل اور واٹر سپلائی لائنز بارے بریفنگ دی ہے، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کو واٹر سپلائی سکیموں کی فعالیت ، درپیش چیلنجز اور واٹر سپلائی سکیموں کے متعلق مستقبل کی حکمت عملی بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ، اجلاس میں وزیر پی پی ایچ چوہدری یاسر سلطان ،سیکرٹری پی پی ایچ چوہدری مجید ، ایس ای پبلک ہیلتھ ندیم اقبال ، ایکسیئن میرپور پبلک ہیلتھ یاسین طاہر ، ایکسئین ڈڈیال ارشد محمود ، میرپور اسلام گڑھ ، ایکسئین بھمبر جواد اکبر، ایکسیئن پبلک ہیلتھ کوٹلی رضوان شبیر ، ایکسئین راولاکوٹ طاہر مظفر ، ایکسئین مظفر آباد پبلک ہیلتھ عمران مختار ، ایکسئین پلندری ماجد حسین سمیت دیگر نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ واٹر سپلائی سکیموں کو مکمل فعال کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ،فنڈز کو چیزیں درست سمت میں لانے اور مفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے خرچ کیا جائے ، اگر کہیں بد انتظامی کی شکایات موصول ہوئیں تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں پانی کے حوالے سے درپیش جملہ مسائل کو فوری حل کیا جائے ،لیڈرشپ کی صلاحیت ہونے کا مطلب مستقبل کے چیلنجز کا ادراک کرنا ہے ، اگر آپ مستقبل کے چیلنجز کو بھانپ نہیں سکتے تو پھر آپ میں لیڈرشپ سکلز موجود نہیں ہیں ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ چیلنجز بارے ادارک نہ ہونے کی خامی کو لیڈر شپ صلاحیتوں کا فقدان کہیں گے ، الیکٹرک آلات کی رئیپرنگ ، جدید آلات کی انسٹالیشن ، پمپس اور سپلائی لائنز کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ،چیزوں کو بہتر سمت میں لانے کے لیے مؤثر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھا جائے ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ٹیوب ویلز کی یوٹیلائزیشن کو ہر ممکن طور پر یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ،آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز میں کارگردی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، افسران عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں ، حکومت کے وسائل عوام کی فلاح کے لیے خرچ کیے جائیں ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ شہریوں کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، چوہدری انوار الحق نے کہا کہ کارگرگی کو مؤثر بنائیں ، ہر کام میں بہتری کی گنجائش باقی رہتی ہے ، افسران واٹر سپلائی سکیموں میں موجود خامیوں کا جائزہ لیں اور بتائیں کہ کہاں بہتری کی گنجائش موجود ہے ،جہاں بہتری کی نشاندہی ہوگی ، عوام کی فلاح کے لیے وہاں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت نظام کو مؤثر بنانے کے لیے تمام مطلوبہ دستیاب تمام وسائل کو استعمال میں لائے گی ۔
2