مظفرآباد(دومیل نیوز)آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی غیر رجسٹرڈ منرل واٹر کی فروخت کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد کی زیر نگرانی فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم نے اندرون شہر مختلف مقامات پر ناکے لگا کر منرل واٹر فراہم کرنے والی گاڑیوں سے پانی کے نمونہ جات حاصل کرتے ہوئے موقع پر ہی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے ٹیسٹ کیے، بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ پانی ضبط کرتے ہوئے متعلقہ افراد پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
فوڈ اتھارٹی نے رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا تاکہ مستقبل میں معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنایا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی زندگی ہے اور ہم اس زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔
غیر رجسٹرڈ پانی فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔غیر رجسٹر اور غیر معیاری پانی اور اشیائے خوردونوش کی فروخت فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017اور پیور ریگولیشن اتھارٹی 2019کیخلاف ہے۔
فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف کریک ڈائون تسلسل سے جاری ہے۔فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017اور پیور ریگولیشن اتھارٹی 2019پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے۔