بھارت کے شہر جنوبی دہلی میں کالج کی طالبہ کو لوہے کی راڈ کے وار سے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت نرگس کے نام سے ہوئی جسے پارک میں لوہے کی راڈ سے قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ نرگس اور عرفان آپس میں کزن ہیں اور ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم نرگس کے گھر والوں نے رشتے سے انکار کیا جس کا بدلہ لینے کیلیے ملزم نے لڑکی کو قتل کیا۔ملزم نے نرگس کو قتل کرنے کا پلان تین روز قبل بنایا تھا۔ اسے معلوم تھا کہ نرگس روزانہ شام کے وقت پارک آتی ہے۔ عرفان نے پارک میں نرگس سے ملاقات کی اور تعلقات بحال کرنے پر زور دیا۔جب نرگس نے انکار کیا تو وہ طیش میں آگیا اور لوہے کی راڈ سے اس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ چل بسی۔نرگس کے گھر والے پہلے اس رشتے سے راضی تھے لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ عرفان کے پاس ملازمت نہیں ہے تو انہوں نے رشتے سے انکار کیا۔پولیس نے عرفان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
15